وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی و اینکر پرسن مونا عالم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد، مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بدھ کو یہاں سینئر صحافی و اینکر پرسن مونا عالم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے، مونا عالم اور دیگر اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مونا عالم …

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بدھ کو یہاں سینئر صحافی و اینکر پرسن مونا عالم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے، مونا عالم اور دیگر اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مونا عالم کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، ماں کا رشتہ نہایت مقدس اور عظیم رشتہ ہوتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مونا عالم اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔

مزید خبریں