وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ڈائریکٹر ٹو فیڈرل منسٹر امور کشمیر، گلگت بلتستان و پراجیکٹ ڈائریکٹر ہوسٹنگ کمیونٹی انجینئر محمد عارف روان کے والد کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے دفتر آمد
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ڈائریکٹر ٹو فیڈرل منسٹر امور کشمیر، گلگت بلتستان و پراجیکٹ ڈائریکٹر ہوسٹنگ کمیونٹی انجینئر محمد عارف روان کے والد کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے دفتر آمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بدھ کو یہاں ڈائریکٹر ٹو فیڈرل منسٹر امور کشمیر، گلگت بلتستان و پراجیکٹ ڈائریکٹر ہوسٹنگ کمیونٹی انجینئر محمد عارف روان کے والد کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے دفتر گئے اور انجینئر محمد عارف روان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انجینئر محمد عارف کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، والد کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما علی خان یوسفزئی بھی وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ تھے۔