وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کی صحافیوں کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کی مداخلت اور یقین دہانی پر صحافی برادری نے احتجاج کی کال واپس لے لی۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے آج بدھ کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر احتجاج کی دی ہوئی کال واپس لینے کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر نے وفد کو یقین …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کی مداخلت اور یقین دہانی پر صحافی برادری نے احتجاج کی کال واپس لے لی۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے آج بدھ کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر احتجاج کی دی ہوئی کال واپس لینے کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ ملاقات کے لئے آئے وفد میں صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم ،سیکرٹری انور رضا اورچیئرمین پی ایف یو جے افضل بٹ شامل تھے۔ ڈائریکٹر پی آئی ڈی عاصم کھچی اور وزارت اطلاعات کے دیگر سینئر افسران بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ وزیر اطلاعات نے صدر شکیل انجم، سیکرٹری انور رضا سمیت پریس کلب کے دیگر تمام نو منتخب اراکین کو کامیابی کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غلط فہمیاں دور کرنی ہیں، مسائل کا حل گفتگو اور باہمی افہام و تفہیم میں مضمر ہے۔ بطور وزیر اطلاعات میڈیا اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کرنا میری زمہ داری ہے۔