اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی سی) کی اردو نیوز سروس کے ڈائریکٹر عبدالجبار زکریا کے جواں سال بیٹے معاذ عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ کا ڈائریکٹر اے پی پی اردو نیوز سروس عبدالجبار زکریا کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی سی) کی اردو نیوز سروس کے ڈائریکٹر عبدالجبار زکریا کے جواں سال بیٹے معاذ عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بیٹے کا انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے، دکھ کی اس گھڑی میں عبدالجبار زکریا اور اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔







