اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم نوبل امن انعام کسی ایک جماعت یا فرد کے لیے نہیں بلکہ پاکستانی وزیراعظم کے لیے مانگ رہے ہیں ، جس طرح تمام سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے امن عمل کو سراہا اور ان کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کی بالکل اسی طرح ان سب کو قرارداد کی مکمل …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”بریکنگ ویوز” میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم نوبل امن انعام کسی ایک جماعت یا فرد کے لیے نہیں بلکہ پاکستانی وزیراعظم کے لیے مانگ رہے ہیں ، جس طرح تمام سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے امن عمل کو سراہا اور ان کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کی بالکل اسی طرح ان سب کو قرارداد کی مکمل حمایت کرنی چاہیے ، یہ پی ٹی آئی یا عمران خان کا اعزاز نہیں بلکہ پاکستان کا اعزاز ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”بریکنگ ویوز” میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوبل امن انعام کے حصول کے لیے طریقہ کار ہی یہی ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی دیں اور اسی لیے میں نے یہ قرارداد بھی پیش کی ہے کیونکہ اس کا پراسس ہی یہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس قرارداد کی حمایت کے لیے ابھی اپوزیشن سے رابطہ نہیں ہوا، پیر کو اس سلسلے میں اپوزیشن سے رابطے کریں گے اور اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی قائم کی جائے گی جو سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرے گی۔








