اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے جاپان کے سفیر کو نینورومٹسودا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات، کووڈ۔19 کی موجودہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جاپا ن …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے جاپان کے سفیر کو نینورومٹسودا کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات، کووڈ۔19 کی صورتحال اور لاک ڈاؤن بارے تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے جاپان کے سفیر کو نینورومٹسودا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات، کووڈ۔19 کی موجودہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جاپا ن نے آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے جاپانی سفیر کو لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لاک ڈائون کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں اور غرباء کی بہبود پر بھرپور توجہ دی ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ِفیئر میڈیکل جاپان کی 35 ملین روپے کی میڈیکل امداد اور بین الاقوامی جاپانی این جی او (کے این کے)کی مانسہرہ کے مستحق خاندانوں کیلئے ایمرجنسی سپورٹ پر جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جاری جنگ میں حکومت ِ جاپان کی جانب سے 2.16 ملین ڈالر امداد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ملاقات میں ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں مزید تعاون پر تبادلہ خیال سمیت پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔







