اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے معروف آرٹسٹ اور طارق عزیز شو کے بانی طارق عزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ طارق عزیز نے دہائیوں تک پی ٹی وی کے ذریعے پاکستانی عوام کو تعلیم و تفریح فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا معروف آرٹسٹ اور طارق عزیز شو کے بانی طارق عزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے معروف آرٹسٹ اور طارق عزیز شو کے بانی طارق عزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ طارق عزیز نے دہائیوں تک پی ٹی وی کے ذریعے پاکستانی عوام کو تعلیم و تفریح فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ طارق عزیز اعلی فنکارانہ صلاحیتوں کی حامل ادبی شخصیت تھے، اپنے پروگرام کو عوام کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ طارق عزیزلوگوں کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔








