وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا‏ سعود ساحر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے‏نامور صحافی سعود ساحر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صحافت کا ایک تابندہ ستارہ اور منفرد اسلوب کے قلم کار تھے۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے بھی ایک سرگرم رہنما تھے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے‏نامور صحافی سعود ساحر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صحافت کا ایک تابندہ ستارہ اور منفرد اسلوب کے قلم کار تھے۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے بھی ایک سرگرم رہنما تھے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انکو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔\932