وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی معروف قوال امجد صابری کے قتل کی شدید مذمت

234

اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امجد صابری کے قتل سے ہم سماع اور نعت کی دنیا میں ایک عظیم آواز سے محروم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ پر زور دیا کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور مجرموں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔