وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ چودھری آصف میو کے گھر گئے ، مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ چودھری آصف میو کے گھر گئے ، مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ یونین کونسل 235 کے چیئرمین چودھری آصف میو کے انتقال پر تعزیت کے لئے لاہور میں واقع ان کے گھر گئے اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ میرے قریبی ساتھی اور حلقے کی ہر دل عزیز شخصیت یونین کونسل 235 کے چیئرمین چودھری آصف مئیو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، آج لاہور میں ان کے گھر حاضر ہو کر ان کی والدہ، بھائی اور بچوں سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری آصف مئیو ایک متحرک سیاسی و سماجی شخصیت تھے انکی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی۔ اللہ تعالٰی ان کے درجات بلند عطا فرمائے۔