وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ مشاہد اﷲ خان نے پی آئی اے میں اپنا خاندان بھرتی کروا کر اس کا بیڑا غرق کر دیا، کس بات پر معذرت کروں۔ اپوزیشن کو حوصلے سے ہماری بات سننی چاہئے۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات جب جواب دینے …

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ مشاہد اﷲ خان نے پی آئی اے میں اپنا خاندان بھرتی کروا کر اس کا بیڑا غرق کر دیا، کس بات پر معذرت کروں۔ اپوزیشن کو حوصلے سے ہماری بات سننی چاہئے۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات جب جواب دینے کے لئے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن نے ان سے معذرت کا مطالبہ کیا تاہم اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کیا مشاہد اﷲ خان کے بھائی پی آئی اے میں ملازم نہیں رہے، کیا انہوں نے اپنے بیرون ملک علاج کے لئے 54 ہزار پاﺅنڈ نہیں لئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کی بات حوصلے سے سنی ہے، اپوزیشن کو بھی ہماری بات حوصلے سے سننی چاہئے، خورشید شاہ کی کابینہ کمیٹی نے بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کو 1996ءسے بحال کیا۔ پی آئی اے، پاکستان سٹیل ملز، پی ٹی وی، ریڈیو جیسے ادارے خسارے میں جا رہے ہیں۔ میں ان الزامات پر مشاہد اﷲ خان اور خورشید شاہ سے معذرت نہیں کروں گا۔