وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اتوار کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں اور ولی عہد کے …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اتوار کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں اور ولی عہد کے دورے سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون استوار ہے اور ملک میں آئل ریفائنری کے قیام کے حوالے سے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے۔