اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا دونوں کے لئے اشتہارات کے اجراءکے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اصلاحات کی اشد ضرورت پر زور دیا ہے۔ پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے زیراہتمام سمٹ 2018ءجس کا موضوع ”اشتہارات کا مستقبل“ تھا، سے خطاب کرتے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے زیراہتمام سمٹ 2018ءسے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا دونوں کے لئے اشتہارات کے اجراءکے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اصلاحات کی اشد ضرورت پر زور دیا ہے۔ پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے زیراہتمام سمٹ 2018ءجس کا موضوع ”اشتہارات کا مستقبل“ تھا، سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بڑی خواہش تھی کہ پورے اشتہارات کے عمل خواہ وہ اشتہارات دینے والے اداروں، پی آئی ڈی یا اخبارات کی سطح پر ہو، کو تبدیل کیا جائے۔ سمٹ کا اہتمام آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے اشتہارات کی مد میں ادائیگیوں میں تاخیر سیمت دیگر مسائل اور تجاویز پر غور و خوض کے لئے کیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سینٹرل میڈیا لسٹ میں اصلاحات کی اشد ضرورت تھی، ڈمی اخبارات کے معاملات پر وزارت کی سطح پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام فریقین کو سہولت کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ علاوہ ازیں ڈمی اخبارات کی تشریح کے از سر نو جائزے کے لئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاخیری پالیسیوں کی وجہ سے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے بلوں کا ٹائم پیریڈ بہت طویل عمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اشتہارات کے لئے بجٹ کی تخصیص حقیقت کے مطابق نہیں تھی اور ضروریات کو اضافی بجٹ کے ذریعے پورا کیا جاتا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں نے ڈیمپ اور پی آئی ڈی کی سطح پر تصدیق کے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل میڈیا لسٹ کو بھی اے پی این ایس کی فہرست سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے جس سے مختلف کیٹیگری کے علاقائی روزناموں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔








