وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز میں اجلاس

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے علاقائی ممالک کی شمولیت سے تحقیق کے عمل کو بہتر اور وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز میں پیر کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ قومی اور علاقائی امور پر بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ حکومت …

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے علاقائی ممالک کی شمولیت سے تحقیق کے عمل کو بہتر اور وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز میں پیر کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ قومی اور علاقائی امور پر بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو قومی، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر جامع معلومات اور معیاری تجزیئے کی ضرورت ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کو انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کو موثر پالیسی ایڈووکیٹ انسٹی ٹیوٹ کی طرح ترقی دینی چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پبلیکیشنز کا معیار بہتر بنائیں کیونکہ یہ معلومات اور نظریات کی فراہمی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے ادارے پر زور دیا کہ وہ سارک، وسطی ایشیائ، جنوب مشرقی ایشیاءاور مغربی ایشیاءسمیت پورے خطے کے سوشل میڈیا کی موثر مانیٹرنگ کے لئے طریقہ کار وضع کریں کیونکہ اس سے انہیں تحقیق اور تجزیہ کے لئے اعداد و شمار میسر آئیں گے۔ وزیر اطلاعات نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص کے فروغ کے لئے مربوط کوششوں کے تناظر میں وزارت اطلاعات و نشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ سے قریبی تعاون رکھنے کی ہدایت کی۔ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کی صدر رخسانہ قنبر نے وفاقی وزیر کو ادارے کے کام کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ وزارت اطلاعات و نشریات طاہر خوشنود اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔