اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، حسین نواز اور حسن نواز نے ضمانت قبل از گرفتاری لے لی تو انہیں پاکستان آنے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا، اگر انہوں نے ضمانت نہیں کرائی تو قانون کے مطابق عدالتی احکامات پر عمل کیا …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، حسین نواز اور حسن نواز نے ضمانت قبل از گرفتاری لے لی تو انہیں پاکستان آنے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا، اگر انہوں نے ضمانت نہیں کرائی تو قانون کے مطابق عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے گا۔ تین بار وزیراعظم رہنے والے اور ایک عام آدمی کے لئے قانون برابر ہونا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کو اجلاس کے دوران بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملی۔ وہ منگل کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے پیرول پر رہائی کے لئے ابھی تک حکومت کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،درخواست ملنے کے بعد قانون کے مطابق پنجاب حکومت اس کا جائزہ لیکر کارروائی کرے گی۔انسانی ہمدردی کے تحت جو ہوا وہ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پہلے تین دن کا پے رول ملتا تھا،قانون میں تبدیلی کے بعد اب 12 گھنٹے کی اجازت مل سکتی ہے۔شریف فیملی کے ساتھ پورا تعاون کریں گے،ہم معاشرے کی روایات کا بھی خیال رکھیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اجلاس کے دوران بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملی۔اسی اجلاس میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔








