وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بہت مشکل حالات میں حکومت سنبھالی ہے‘پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پہ لا کھڑا کیا‘ لیگی دور حکومت میں ملکی قرضہ 3 گنا بڑھا‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب حکومت سنبھالی تو ملک کے قرضے …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بہت مشکل حالات میں حکومت سنبھالی ہے‘پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پہ لا کھڑا کیا‘ لیگی دور حکومت میں ملکی قرضہ 3 گنا بڑھا‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب حکومت سنبھالی تو ملک کے قرضے 13 ہزار کروڑ تھے اور جب حکومت چھوڑی تو 28 ہزار کروڑ کے قرضے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جب حکومت سنبھالی گیس کے شعبے میں ایک روپے کا بھی خسارہ نہیں تھا جو اب 128 ارب روپے تک جا پہنچا ہے، مغربی میڈیا سی پیک کو متنازع بنانا چاہتا ہے، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ سیاق و سباق سے ہٹ کے شائع کی گئی، وزیراعظم کی قائم کردہ ٹاسک فورسز نے اپنا کام شروع کر دیا ہے، حکومت نے نہ تو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ کیا ہے اور نہ ہی تنخواہ دار طبقے پر کسی قسم کے ٹیکس میں کوئی اضافہ ہوا ہے‘ محمد نواز شریف اور مریم نواز نے 5 روز کے پیرول کی درخواست دی تھی جو انہیں دے دیا گیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت گورنر پنجاب چوہدری سرور اور پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کا وفد آج تعزیت کے لیے رائیونڈ جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں