وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آنے والے ستمبر تک پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے خارج کر دیا جائے گا کیونکہ حکومت اس سلسلے میں تمام تقاضوں کو پورا کر رہی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آنے والے ستمبر تک پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے خارج کر دیا جائے گا کیونکہ حکومت اس سلسلے میں تمام تقاضوں کو پورا کر رہی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال مئی تک ایف اے ٹی ایف کی تمام ضروریات کو پورا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے جذبے کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے اعتبار سے عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے جسے قومی و بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومتیں اپنے ادوار میں نیشنل ایکشن پلان کو نافذ کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو مکمل طور پر آن بورڈ لیا گیا، حکومت بنیادی طور پر ان تنظیموں کو اقتصادی، سیاسی اور انتظامی طور پر مرکزی دھارے میں لانا چاہتی ہے۔ چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اراکین صوبائی اسمبلی کی بڑھتی تنخواہ مسئلہ نہیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر پنجاب، چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کی مراعات میں اضافہ قابل قبول نہیں کیونکہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی سادگی مہم کے خلاف ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply