اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں850سال تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام غم کی اس گھڑی میں فرانس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں فرانس کے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا پیرس کے تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں آتشزدگی پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں850سال تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام غم کی اس گھڑی میں فرانس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں فرانس کے عوام کے ساتھ ہیں، ہر کوئی غم کی اس گھڑی کو محسوس کر رہا ہے، غم کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام فرانسیسی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔








