اسلام آباد ۔ 18جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امور و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی جارحیت بہادر کشمیری عوام کے عزم کو نہیں ہلا سکتی، تمام تر حالات میں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہنوں اور بھائیوں کے حق خوداردیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو یہاں جاری بیان میں …
وفاقی وزیر امور و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورکی کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امور و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی جارحیت بہادر کشمیری عوام کے عزم کو نہیں ہلا سکتی، تمام تر حالات میں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہنوں اور بھائیوں کے حق خوداردیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو یہاں جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں کسی صورت میں راہگاں نہیں جائیں گی، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خوداردیت دینا ہو گا، کشمیری عوام نے پچھلے ستر سال سے زبردست عزم و استقامت کا مظاہرہ کیا ہے،ایل او سی پر رہائش پذیر عوام پاکستان کی پہلی دفاعی لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں، ایل او سی پر رہائش پزیر عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اربوں روپے مالیت کا ایل او سی پیکج شروع کیا ہے۔علی امین گنڈاپورنے کہا کہ ایل او سی پر رہائش پذیر عوام کو حفاظتی بنکرز اور بہترین شاہراوں کی سہولیات میسر آئیں گی، منصوبے کی تکمیل سے ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے نقصانات کو کم سے کم کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک کی حفاظت پر معمور پاک افواج کے افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک افواج کورونا وائرس جیسے چیلنج پر قابو پانے کے لیے بھی سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کر رہی ہیں۔ مشکل حالات میں پوری قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے۔








