اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کااجلاس منعقد ہوا جس میں صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن گروپ اور جنرل سیکرٹری اکبر تابان اور محمد انور گروپ نے پارٹی کے وسیع تر مفاد میں تمام اختلافات ختم کر دیئے اور عہد کیا کہ آئندہ ایک ہو کر نوازشریف کی …
وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کااجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کااجلاس منعقد ہوا جس میں صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن گروپ اور جنرل سیکرٹری اکبر تابان اور محمد انور گروپ نے پارٹی کے وسیع تر مفاد میں تمام اختلافات ختم کر دیئے اور عہد کیا کہ آئندہ ایک ہو کر نوازشریف کی قیادت میں پارٹی کے لیے بھرپور کام کریں گے۔
پیر کو وزارت امورکشمیر وگلگت بلتستا ن وسیفران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان آئندہ انتخابات میں مکمل اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ حصہ لے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آج ہم سب اکٹھے ہو کر اپنے سیاسی مخالفین کو یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) ایک ہے اور ہم قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحدہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میں سب کا شکریہ اد ا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے، سب اختلاف ختم اورآج کے بعد ہم سب ایک ہیں اور میں آپ کویقین دلا تا ہوں کہ میں خود کو آپ کی ٹیم کا حصہ سمجھتا ہوں۔صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ہم سب ایک صفحے پر ہیں اور میاں نواز شریف کے وژن اور قیادت کے تحت متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔
جنرل سیکرٹری اکبر تابان نے کہا کہ ہمارے دل صاف ہیں اور ہم اتفاق سے ایک ہیں۔اجلاس میں سابق وزیر محمد انور سمیت مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے فریقین کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگ چیئر کی تھی۔






