اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ آزاد کشمیر حکومت کے امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات زیرِ غور آئے۔خطے کی مجموعی صورتحال اور آمدہ جنرل انتخابات کے متعلق کی آئندہ …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر کی ملاقات، انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
آزاد کشمیر حکومت کے امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات زیرِ غور آئے۔خطے کی مجموعی صورتحال اور آمدہ جنرل انتخابات کے متعلق کی آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے وفاق اور آزاد کشمیر کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ریاست میں استحکام اور عوامی فلاح کے لئے اقدامات جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔








