وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کا ریلی سے خطاب

چناری (آزاد کشمیر) ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے پلوامہ واقعہ کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر اور …

چناری (آزاد کشمیر) ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے پلوامہ واقعہ کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام کی لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت پورا سال لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتاہے، آزاد کشمیر کے عوام ایل او سی پر بہادری سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ بھارتی قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں لیکن بدترین بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام کا عزم غیر متزلزل ہے۔

Leave a Reply