وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور کامظفرآباد میں جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب

مظفر آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ تلوار اور جذبے کی جنگ میں جیت ہمیشہ جذبے کی ہوتی ہے اورتاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ بھارت گزشتہ ستر برس سے طاقت کے زور پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور نہ کر سکا۔ٍآج یوم سیاہ کے دن ہندوستان کو پیغام دینا چاہتا …

مظفر آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ تلوار اور جذبے کی جنگ میں جیت ہمیشہ جذبے کی ہوتی ہے اورتاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ بھارت گزشتہ ستر برس سے طاقت کے زور پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور نہ کر سکا۔ٍآج یوم سیاہ کے دن ہندوستان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور جموں وکشمیر میں ریاستی دہشت گردی ختم کرے۔ہم نے امن کی بات کی ہے مگر اس کو ہماری کمزور ی نہ سمجھا جائے۔ہندوستان کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سر فہرست ہوگا۔ عالمی برادری ، انسانی حقوق کی تنظیمیوں اور بالخصوص اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد نہ ہونا اقوام متحدہ کے ادارے کے لیے سوالیہ نشان ہے اور اگر اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالہ سے مسئلہ کشمیر پر عملی طور پر کام نہ کیا اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام کو نہ روکا تو ا س ادارے کا نام محض فرضی رہ جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور نے دارالحکومت مظفرآباد میں جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔