اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزارت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت چلنے والے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بھرپور تعاون کر رہی ہے، سست روی کا شکار منصوبوں سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کئے جا رہے ہیں۔ منگل کو وزارت امور …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزارت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت چلنے والے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بھرپور تعاون کر رہی ہے، سست روی کا شکار منصوبوں سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کئے جا رہے ہیں۔ منگل کو وزارت امور کشمیر میں وزیر امور کشمیر کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے وفاقی وزیر کو سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت چلنے والے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر امور کشمیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ادائیگیوں کے نظام میں بہتری سے پی ایس ڈی پی منصوبوں میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔ وزارت امور کشمیر دونوں حکومتوں کے ساتھ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بھرپور تعاون کررہی ہے ۔







