اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے پرعزم ہے اور یہی وجہ ہے کہ پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے گلگت بلتستان کونسل کے ممبر اشرف صدا کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے پرعزم ہے اور یہی وجہ ہے کہ پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان کونسل کے ممبر اشرف صدا سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح بااختیار ہے اور وفاقی حکومت نہ صرف عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے بلکہ ترقی و خوشحالی کے حوالہ سے گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے آئینی امور سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار کرنے کے حوالہ سے امور پر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں نئے اضلاع کے قیام کے حوالہ سے وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ عوام کی سہولیات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان میں نئے اضلاع کے قیام کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے اضلاع کے قیام میں معاشی صورتحال سمیت دیگر متعلقہ اُمور کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس ضمن میں جلد مثبت پیشرفت ہو گی۔ ملاقات میں ممبر گلگت بلتستان کونسل اشرف صدا نے گلگت بلتستان کے حوالہ سے آئینی اصلاحات اور نئے اضلاع کے قیام سے متعلق تجاویز دیں جس پر وفاقی وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کےلئے کام کر رہے ہیں اور ایسی تمام تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہوں۔








