اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے تمام تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عالمی یوم امن کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا میں پائیدار قیام امن کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کر رہا ہے، افغانستان میں …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا عالمی یوم امن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے تمام تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عالمی یوم امن کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا میں پائیدار قیام امن کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کر رہا ہے، افغانستان میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کے کردار کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے،پاکستان دنیا میں تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور پرامن ذرائع پر زور دیا ہے۔ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن شدید خطرے میں ہے۔ امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپورنے کہا کہ دنیا کا امن مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کی وجہ سے شدید خطرات سے دوچار ہے۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے انکاری ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن شدید خطرات سے دوچار ہے، بھارت اپنے ہندو انتہا پسند ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جنگی ہتھیاروں کا انبار لگا رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے ہتھیاروں کا حصول اور کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم خطے میں کسی بڑے سانحے کو جنم دے سکتے ہیں۔علی امین نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات عالمی امن کے لیے انتہائی خطرناک ہیں،ایک دوسرے کے عقائد، نظریات اور رسم ورواج کا احترام دنیا میں دیرپا امن کے حصول کے لیے ناگزیر ہے، عمران خان کی اقوام متحدہ کی تقریر دنیا میں امن کی کوششوں کے حوالے سے ایک مثال ہے، دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی قوانین کا احترام کیا جائے۔







