اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ 24 اکتوبرکا دن آزاد کشمیرکی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور یہ دن اس عہد کی تجدید کا بھی دن ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے اور نصب العین کے حصول تک اپنی جدوجہد بھرپور انداز سے جاری رکھیں گے۔ آزاد …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور کا آزاد کشمیر کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ 24 اکتوبرکا دن آزاد کشمیرکی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور یہ دن اس عہد کی تجدید کا بھی دن ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے اور نصب العین کے حصول تک اپنی جدوجہد بھرپور انداز سے جاری رکھیں گے۔ آزاد کشمیر کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی تک کشمیر کی آزادی نامکمل ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی کی اس نعمت اور حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں اور آج کا کشمیری نوجوان بھی اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے اپنے آباء واجداد کی طرح پرُ عزم ہے۔انہوں نے کہاکہ ماورائے عدالت قتل ا ور بدترین تشدد کے باوجود قابض بھارتی افواج کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام رہی ہیں اورآج مقبوضہ کشمیر کے کونے کونے میں کشمیری نوجوان اپنے حق خود ارادیت کے حصول اور پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار بھارتی فوج کے سامنے سینہ تان کر کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کو دبانے میں بدترین ناکافی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو روندتے ہوئے گزشتہ سال قابل مذمت اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ آج بھارت اسرائیل طرز پر مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ان حالات میں ہم نے اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ ہم سب نے مل کر جدوجہد کرنی ہے اور بھارت کے ان مذموم ہتھکنڈوں کو ناکام بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے وکیل اور سفیرکے طورپر کشمیریوں کے حقوق کی آوازدُنیا بھر میں بلند کررہے ہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب وزیراعظم کی مسئلہ کشمیر سے متعلق وژن اور پالیسی کی کھلی عکاسی کرتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان اور کشمیریوں کی حمایت میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے ہندو انتہا پسند ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے کر بھارت کے خلاف عالمی پابندیوں کا اطلاق کرے اور مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر جلد عملدرآمد کرایا جائے۔








