اسلام آباد ۔ 13 دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو کھیلوں کے میدان میں اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں پرائیوٹ سکولز اور کالجز ایسویشن کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس گالا میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور سپورٹس گالا میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو کھیلوں کے میدان میں اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں پرائیوٹ سکولز اور کالجز ایسویشن کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس گالا میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ کسی بھی قوم کی ذہنی و جسمانی نشوونما کےلئے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کے باعث پاکستان کے طول و عرض میں امن کی فضاءلوٹ چکی ہے اور وزیرستان اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نوجوانوں کی نمائندہ جماعت ہے اور اس نے اپنے گزشتہ دور حکومت میںصوبہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کےلئے لازوال کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کےلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان بھی کھیلوں کے حوالہ سے اپنا منفرد مقام رکھتے ہیںاور اس علاقہ میں پولو، جیپ ریلیز اور سکائنگ کے میدان میں بے پناہ صلاحیت موجودہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کھیلوں پر خصوصا توجہ دے گی اور پولو، جیپ ریلیزز اور سکائنگ کے مقابلے بین الاقوامی سطح پر منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ ایک جانب ان کھیلوں کے فروغ سے خطہ کے تہذیب و تمدن کو اجاگر کیا جا سکے تو دوسری جانب ان کھیلوں کو عالمی حیثیت دینے سے اس خطہ میں سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر امور کشمیر نے طلباءو طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔








