وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر امور کشمیر کا مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قومی خدمات کو سراہا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انجینئر امیر مقام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے








