اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام آزاد کشمیر کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے ،وہ مظفرآباد میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے کنونشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔یہاں جاری بیان کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت کے زیر اہتمام پہلا اوور سیز کنونشن مظفرآباد میں منعقد ہو رہا ہے جس سے وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام خصوصی خطاب کریں …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام دو روزہ دورے پر آزاد کشمیر روانہ،بیرون ملک کشمیریوں کے کنونشن اور پونچھ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام آزاد کشمیر کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے ،وہ مظفرآباد میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے کنونشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔یہاں جاری بیان کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت کے زیر اہتمام پہلا اوور سیز کنونشن مظفرآباد میں منعقد ہو رہا ہے جس سے وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام خصوصی خطاب کریں گے۔ وفاقی وزیر کنونشن میں شرکت کے بعد مظفرآباد سے راولاکوٹ پہنچیں گے اور پونچھ یونیورسٹی میں بطور مہمان خصوصی پرائم منسٹر سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم اور طلبہ سے خطاب بھی کریں گے۔ انجینئر امیر مقام 17 فروری کو راولا کوٹ میں سیاسی اجتماع سے خطاب اور مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔








