اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر اور ممتاز مذہبی و سیاسی رہنما سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات اور باہمی سیاسی تعاون سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی قیادت میں وفد کی ملاقات،جی بی کے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مکمل حمایت کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر اور ممتاز مذہبی و سیاسی رہنما سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات اور باہمی سیاسی تعاون سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے حق میں جی بی اے 22 گھانچے 1 سے اپنے امیدوار رضاالحق کو دستبردار کرنے کا اعلان کیا۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں اتحاد و تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔وفد میں شیخ علی محمد ابوتراب، ملک سلیمان منگلہ، گلگت بلتستان سے امیدوار رضاالحق اور جامعہ اسلامیہ سکردو کے مدیر ڈاکٹر محمد علی جوہر بھی شامل تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ آج کی ملاقات انتہائی مثبت اور اہم رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و قومی استحکام کے لیے دینی و سیاسی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی مکمل حمایت کرے گی۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم اور ان کی جماعتی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں جماعتیں مل کر گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گی۔








