وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے اسلام گڑھ کے علاقے ککڑہ ٹاؤن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حلقہ ایل اے۔2 چوہدری عظیم بخش کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے چکسواری ، اسلام گڑھ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا

مزید خبریں
چکسواری، اسلام گڑھ۔20جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے اسلام گڑھ کے علاقے ککڑہ ٹاؤن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حلقہ ایل اے۔2 چوہدری عظیم بخش کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔
پیر کو وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پارٹی قیادت اور کارکنان کی جانب سے نئےشامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ شہدا اور غازیوں کی سرزمین پر موجود ہیں جہاں لوگوں نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔انجینئر امیرمقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پانچ دانش سکول قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کا مؤقف ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین نے بڑی قربانیاں دیں اور مشکلات برداشت کرتے ہوئے یہاں آباد ہوئے۔انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’معرکۂ حق‘‘ ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نذیر انقلابی، راجہ فیاض، راجہ وسیم خالد سمیت دیگر مرکزی و مقامی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔








