سوات۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نےصدرآزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر امورِ کشمیر نے الّلہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ انجینئر امیر مقام نے مرحوم کی قومی اور …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کاصدرآزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
سوات۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نےصدرآزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر امورِ کشمیر نے الّلہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ انجینئر امیر مقام نے مرحوم کی قومی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انجینئر امیر مقام نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مرحوم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی ترجمانی مؤثر انداز میں کی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔






