شانگلہ۔ 31 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ہفتہ کے روز ضلع شانگلہ میں واقع پورن گرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کم ہو سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہا …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شانگلہ میں واقع گرڈ اسٹیشن کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ اور متعلقہ حکام کو منصوبے کی تکمیل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت

مزید خبریں
شانگلہ۔ 31 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ہفتہ کے روز ضلع شانگلہ میں واقع پورن گرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کم ہو سکیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقے میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے گرڈ اسٹیشن کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کیں کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور عوامی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔ دورے کے دوران متعلقہ افسران نے وفاقی وزیر کو منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ مقامی عوام نے وفاقی وزیر کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پورن گرڈ اسٹیشن کے منصوبے کی جلد تکمیل سے علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔







