اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینئر صحافی رانا ابرار خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ رانا ابرار خالد باوقار اور ذمہ دار صحافی تھے جنہوں نے پیشہ ورانہ دیانتداری کے ساتھ صحافت …
وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کاسینئر صحافی رانا ابرار خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینئر صحافی رانا ابرار خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ رانا ابرار خالد باوقار اور ذمہ دار صحافی تھے جنہوں نے پیشہ ورانہ دیانتداری کے ساتھ صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کا انتقال صحافی برادری کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔








