وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زونگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زونگ وانگ ہووا کی ملاقات آئی سی ٹی، رائٹ آف وے، کنکٹوٹی، ڈیجیٹلائزیشن اور اسپیکٹرم سے متعلق گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے موبائل فون کمپنی زونگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زونگ وانگ ہووا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی سی ٹی، رائٹ آف وے، کنکٹوٹی، ڈیجیٹلائزیشن اور اسپیکٹرم کے متعلق گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، دوردراز علاقوں …

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے موبائل فون کمپنی زونگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زونگ وانگ ہووا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی سی ٹی، رائٹ آف وے، کنکٹوٹی، ڈیجیٹلائزیشن اور اسپیکٹرم کے متعلق گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، دوردراز علاقوں میں موبائل براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ ورک کی توسیع ، بہتر کنکٹیوٹی اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیئے بہت اہم ہیں، ہر وہ کمپنی جو پاکستان اور عوام کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی میں سنجیدہ ہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کمیونکیشن کے حوالے سے تمام مسائل کے حل کیلئے تیزی سے کوششیں جاری ہیں۔ سی ای او زونگ نے کہا کہ پاکستان میں مزید براہ راست سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں، وفاقی وزیر سید امین الحق کی خصوصی دلچسپی آئی ٹی سیکٹر میں انقلابی تبدیلیوں کا باعث بنے گی۔