وفاقی وزیر اکرم درانی کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) فاﺅنڈیشن کا 25 واں اجلاس

وفاقی وزیر اکرم درانی کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) فاﺅنڈیشن کا 25 واں اجلاس ، ادارے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) فاﺅنڈیشن کے 25 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادارے کی مجموعی کارکردگی پر …

وفاقی وزیر اکرم درانی کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) فاﺅنڈیشن کا 25 واں اجلاس ، ادارے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) فاﺅنڈیشن کے 25 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادارے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین خاص کر ریٹائرڈ ملازمین کے لئے پی ایچ اے کے منصوبہ جات بے انتہاءاہمیت کے حامل ہیں۔ اس لحاظ سے پی ایچ اے انتظامیہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ جی الیون ،آئی الیون اور لاہور میں نیلامی کے لیے پیش کئے جانے والے پی ایچ اے اپارٹمنٹس میں لوگوں کی عدم دلچسپی پر وفاقی وزیر نے تفتیش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے ہدایت کی کہ ان فلیٹس کو رینوویشن اور مرمت اور تزائین و آرائش کرکے مزید پر کشش بنایا جائے اور میڈیا میں مناسب تشہیری مہم کے ذریعے ان کی جلد از جلد فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply