وفاقی وزیر ایوی ایشن کی 300 خود کار موسمیاتی سٹیشنوں کی تنصیب کے لئے جگہ کے انتخاب ، چین کی مدد سے مصنوعی بارش کا سسٹم لگانے کی ہدایت

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق
سبی ہرنائی ریلوے ٹریک مکمل ، 17سال بعد ٹر ین سروس کا آغاز ہو گیا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے محکمہ موسمیات کو مزید 300 خود کار موسمیاتی سٹیشنوں کی تنصیب کے لئے جگہ کے جلد انتخاب کے ساتھ ساتھ نہری پانی سے محروم علاقوں کے لئے چین کی مدد سے مصنوعی بارش کا سسٹم لگانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ ہدایات انہوں نے محکمہ موسمیات میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری ، سینئر جوائینٹ سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل موسمیات نے شرکت کی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر کو ورلڈ بنک کے تعاون سے نئے شروع ہونے والے منصوبے بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موسمیاتی پیشین گوئی زیادہ بہتر کی جا سکے گی۔

وفاقی وزیر نے محکمہ موسمیات کو مزید 300 خود کار ویدر سٹیشنز کی تنصیب کے لئے جگہ کے جلد انتخاب کی ہدایت کی۔ انہوں نے نہری پانی سے محروم علاقوں کے لئے چین کی مدد سے مصنوعی بارش کا سسٹم لگانے کے لئے کام کرنے اور محکمہ موسمیات کی مالی خود انحصاری کیلئے بزنس ماڈل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔