وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے تحریک انصاف کراچی کے مرکزی و صوبائی ممبران اسبملی سے کراچی میں صفائی مہم کے سلسلہ میں گزارش کی ہے کہ مقصد کی کامیابی کیلئے فضول بحث و مباحثہ سے پرہیز کریں۔سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی حیدر زیدی نے کہا کہ میرا بنیادی مقصد اس عظیم شہرِ کراچی …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے تحریک انصاف کراچی کے مرکزی و صوبائی ممبران اسبملی سے کراچی میں صفائی مہم کے سلسلہ میں گزارش کی ہے کہ مقصد کی کامیابی کیلئے فضول بحث و مباحثہ سے پرہیز کریں۔سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی حیدر زیدی نے کہا کہ میرا بنیادی مقصد اس عظیم شہرِ کراچی کو ایک دفعہ کچرے سے پاک کرنا تھا میری خواہش تھی اور ہے کہ تمام ذمہ داران اور اہلیانِ کراچی کو متحد کرکے اس مقصد میں کامیابی حاصل کی جائے،کراچی والوں کو بھی سمجھ آگیا ہے کہ اس عظیم شہر کے مسائل کا حل پست اور فرسودہ نہیں بلکہ نئی سوچ سے ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد آج بھی وہی ہے کہ ملک کی پچیس فی صد شہری آبادی اور اقتصادی لحاظ سے اہم ترین شہر کراچی کے ماحول کو کچرے سے پاک کریں۔انہوں نے اہلیانِ کراچی سے گزارش کرتے ہوئے کہ وہ ٹی وی پر نظر آنے والی منفی سیاست سے اپنے حوصلے کم نہ ہونے دیں،توجہ بنیادی مقصد پر رکھیں اور مایوس نہ ہوں. ہر اندھیرے کے بعد روشنی لازم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر ہی کراچی صاف کرکے اس کی روشنیاں لوٹانی ہیں۔