اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی سے ازبکستان کے ڈیفنس اتاشی لیفٹیننٹ کرنل سعد اللہ تاشمتوف نے بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اجلاس میں جمہوریہ ازبکستان کے سفارتخانہ کے تھرڈ سیکرٹری جسور سیداحمدوف اور سیکرٹری وزارت بحری امور رضوان احمد بھی موجود تھے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ازبکستان پاکستانی بندرگاہوں کو …
وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سے ازبکستان کے ڈیفنس اتاشی لیفٹیننٹ کرنل سعد اللہ تاشمتوف کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی سے ازبکستان کے ڈیفنس اتاشی لیفٹیننٹ کرنل سعد اللہ تاشمتوف نے بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اجلاس میں جمہوریہ ازبکستان کے سفارتخانہ کے تھرڈ سیکرٹری جسور سیداحمدوف اور سیکرٹری وزارت بحری امور رضوان احمد بھی موجود تھے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ازبکستان پاکستانی بندرگاہوں کو اپنی برآمدات کیلئے استعمال کرنے کو تیار ہے اور سی پیک اس میں اہم کردار ادا کرے گا، خلیجی ممالک، جنوب مشرقی ایشیائ، یورپ اور افریقی ممالک وسطی ایشیائی جمہوریہ ازبکستان کی برآمداتی مارکیٹ ہیں۔ جس کیلئے سب سے سستا راستہ پاکستانی بندرگاہوں سے ہو کر گزرتا ہے۔ ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل کے بعد وسطی ایشیائی ریاستوں سے آنے والے سامان کی آمدورفت میں آسانی اور ایک سپیشل ٹرمینل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وسطی ایشیائی برآمدات کےلئے ایک سپیشل بحری بیڑے کی تجویز بھی دی گئی۔ پچھلے کچھ سالوں میں ازبکستان اور پاکستان کے تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ایک مو¿ثر تجارتی راہداری کے قیام سے اس میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر علی زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کےلئے پاکستان کے پاس مطلوبہ ماحول موجود ہے کیونکہ موجودہ حکومت کی کاروباری دوست پالیسیوں اور نئی شپنگ پالیسی سے دنیا کے سب سے مختصر اور سستے راستے کے طور پر پاکستان کے کردار کو تقویت ملے گی لہٰذا یہ صحیح معنوں میں وسطی، جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیاءکا گیٹ وے بن جائے گا۔








