اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے احساس کیش سینٹرز پر دہشتگرد حملوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے ۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کراچی،لاڑکانہ اورگھوٹکی میں احساس مراکز کے باہر رینجرز پر دہشت گردوں کے بم حملوں میں جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور افسوس …
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا احساس کیش سینٹرز پر دہشتگرد حملوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے احساس کیش سینٹرز پر دہشتگرد حملوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے ۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کراچی،لاڑکانہ اورگھوٹکی میں احساس مراکز کے باہر رینجرز پر دہشت گردوں کے بم حملوں میں جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور افسوس ہے، کراچی/لاڑکانہ/گھوٹکی میں حملوں کے پیچھے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کو سندھ حکومت نے صرف کراچی میں پولیسنگ کے اختیارات دیئے ہیں، کیا چھوٹے شہروں/دیہات میں رہنے والوں کی جانیں قیمتی نہیں۔ حکومت سندھ کوصوبہ بھر میں رینجرز کے ا ختیارات میں توسیع کرنی چاہیے۔ علی زید ی کا مزید کہنا تھا کہ شہید ہونے والوں کے سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ملک دشمن عناصر کو حکومت کا عوام کیلئے ریلیف ہضم نہیں ہو رہا۔یہ حملے کرونا سے پریشان عوام کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش ہے،انشاءاللہ، تمام ملک دشمن عناصر اپنے منصوبوں میں ناکام ہوں گے۔








