اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئیں جہاں وہ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن ( ڈی سی او) کی پانچویں جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی اور رکن ممالک کے وزرا اور عالمی قیادت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی کریں گی۔شزا فاطمہ خواجہ ڈی سی او کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سے خطاب بھی کریں …
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئیں جہاں وہ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن ( ڈی سی او) کی پانچویں جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی اور رکن ممالک کے وزرا اور عالمی قیادت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی کریں گی۔شزا فاطمہ خواجہ ڈی سی او کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سے خطاب بھی کریں گی۔
وزیر آئی ٹی ڈی سی او کے تھیمیٹک وزارتی راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کریں گی جہاں رکن ممالک کے وزرا کے ساتھ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ترقی اور اس سے وابستہ خطرات بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر ان کی عالمی پالیسی سازوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ڈی سی او کی پریزیڈنسی پاکستان کو حوالگی کے موقع پر وفاقی وزیر کی تنظیم کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات متوقع جبکہ تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیما الیحییٰ سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔
دورے کے دوران وفاقی وزیر کی سعودی عرب کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، کینیا کے وزیر برائے انفارمیشن، کمیونیکیشنز و ڈیجیٹل اکانومی، روانڈا کے وزیر مملکت برائے انوویشن و آئی سی ٹی، آذربائیجان کے نائب وزیر برائے ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ و ٹرانسپورٹ اور کویت کے وزیر مملکت برائے کمیونیکیشن افیئرز سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
وفاقی وزیر ڈی سی او جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقدہ سرکاری ظہرانے اور کویت کی میزبانی میں ہونے والے وزارتی سیشن میں بھی شرکت کریں گی جہاں عالمی مندوبین اور قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔








