وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا بجٹ 2019-20ءپر بحث کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ داسو ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ مکمل ہوگا تو ملک کی تقدیر بدلے گی‘ وزارت میں کسی بھی بدانتظامی پر گرفت ہوگی‘ داسو ڈیم کے لئے اراضی کے حصول کا معاملہ ایک دو ہفتے میں حل کرلیا جائے گا‘ سیاسی مخالفت یا تعصب کی بنیاد پر کوئی کیس نہیں بنایا جائے …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ داسو ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ مکمل ہوگا تو ملک کی تقدیر بدلے گی‘ وزارت میں کسی بھی بدانتظامی پر گرفت ہوگی‘ داسو ڈیم کے لئے اراضی کے حصول کا معاملہ ایک دو ہفتے میں حل کرلیا جائے گا‘ سیاسی مخالفت یا تعصب کی بنیاد پر کوئی کیس نہیں بنایا جائے گا نہ کوئی انتقام لیا جائے گا لیکن اگر کوئی غلط کام سامنے آیا تو پھر احتساب ہوگا‘ میرے حلقے میں دوبارہ گنتی کرائی جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2019-20ءپر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں 34 منصوبوں کا اعلان کیا گیا‘ 970 ارب کی لاگت تھی ‘ ان میں سے زیادہ تر کھٹائی کا شکار ہوئے۔

Leave a Reply