اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آ بی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ داسو، مہمند، دیامر بھاشا ڈیموں پر کام شروع ہو چکا ہے، ملک بھر میں 112 چھوٹے ڈیمز بھی بنائے جا رہے ہیں، منصوبوں کیلئے 80 فیصد فنڈز وزارت آبی وسائل اور 20 فیصد حکومت دے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات …
وفاقی وزیر برائے آ بی وسائل فیصل واوڈا کا وفاقی وزراءاور معاونین خصوصی کے ہمراہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے سلسلہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آ بی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ داسو، مہمند، دیامر بھاشا ڈیموں پر کام شروع ہو چکا ہے، ملک بھر میں 112 چھوٹے ڈیمز بھی بنائے جا رہے ہیں، منصوبوں کیلئے 80 فیصد فنڈز وزارت آبی وسائل اور 20 فیصد حکومت دے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز ،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی شہزاد قاسم کے ہمراہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے سلسلہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ داسو، مہمند اوردیامر بھاشا ڈیم پرکام شروع ہوچکا ہے، منصوبوں کیلئے 80 فیصد فنڈز وزارت آبی وسائل، 20 فیصد حکومت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ انرجی کے معاملات میں 25 فیصد ہماری وزارت کاحصہ ہے، میری وزارت میں منصوبوں کی رقم 1.1 ٹریلین ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے 7 سے 8 سال کے بعد مکمل ہوں گے، ڈیمزمیں کوئی تفریق نہیں، تمام صوبوں میں ڈیمز بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے منصوبوں کےلئے صرف 20 فیصدحکومت سے پیسہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آبی وسائل کے منصوبوں سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوئے ہیں۔








