اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینئر صحافی پیر سید سفید شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔منگل کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں ، انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں پر محیط صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم شاندار صحافتی روایات کو فروغ دینے کے علاوہ …
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا سینئر صحافی پیر سید سفید شاہ کے انتقال پررنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینئر صحافی پیر سید سفید شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔منگل کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں ، انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں پر محیط صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم شاندار صحافتی روایات کو فروغ دینے کے علاوہ میڈیا اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھی ایک مضبوط آواز تھے۔انہوں نے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ وہ پیر سید سفید شاہ کو روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور ان کے غمزدہ خاندان کو صبرو برداشت کی ہمت عطا کرے۔








