اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایک دفاعی قوت بنانے کے بعد ایک مضبوط معاشی طاقت بنانے کے راستے پر گامزن کر دیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) ووٹ کے تقدس کی بحالی اور پاکستان کے عوام کی خدمت کے نظریے …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایک دفاعی قوت بنانے کے بعد ایک مضبوط معاشی طاقت بنانے کے راستے پر گامزن کر دیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) ووٹ کے تقدس کی بحالی اور پاکستان کے عوام کی خدمت کے نظریے اور سوچ پر ہی پیش آمدہ انتخابا ت میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل نوازشریف اور مسلم لیگ(ن)کے ساتھ وابستہ ہے ۔چاہے مسلم لیگ (ن) کی تمام قیادت کو نااہل قرار دےدیا جائے لیکن عوام میں مسلم لیگ (ن) اور اس کے قائد محمد نواز شریف کی مقبولیت میں کسی صورت میں کمی نہیں لائی جا سکتی۔








