اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے معاہدہ ،خواتین کیخلاف ہونیوالے امتیازی سلوک کی تمام اقسام کے خاتمے اور انسانی حقوق کے دوسرے اہم معاہدات کا ایک اہم رکن ہوتے ہوئے بچوں خاص طورپر گرل چائلڈ کے حقوق کا تحفظ کرنے کامصمم ارادہ رکھتا ہے، پاکستان ہمیشہ بچیوں کے حقوق …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑکا گرل چائلڈ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے معاہدہ ،خواتین کیخلاف ہونیوالے امتیازی سلوک کی تمام اقسام کے خاتمے اور انسانی حقوق کے دوسرے اہم معاہدات کا ایک اہم رکن ہوتے ہوئے بچوں خاص طورپر گرل چائلڈ کے حقوق کا تحفظ کرنے کامصمم ارادہ رکھتا ہے، پاکستان ہمیشہ بچیوں کے حقوق کی حمایت کرنیوالی نمایاں اقوام کیساتھ رہا ہے۔بچوں کے حقوق کے سلسلے میں ہمارے عزم وعہد کی روایت ریاست کی پالیسیوں میں جاری ہے ۔حکومت پاکستان ضروری اقدامات کے لیے ایک لائحہ عمل کو آگے بڑھا رہی ہے ،جو گرل چائلڈ کی زندگیوں پر اچھا اثر ڈالے گا۔وہ منگل کویہاں گرل چائلڈ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام ہمیں گرل چائلڈ کی دیکھ بھال،تحفظ اور فلاح وبہبود کی مقدس ذمہ داری سونپتا ہے ۔اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہم گرل چائلڈ کے لیے ایک موافق اور مانوس ماحول فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں جہاں وہ ہرقسم کے امتیازی سلوک اور تشدد سے تحفظ حاصل کرسکتے ہیں۔








