وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق سے متعلق اپنے وعدوں پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جی ایس پی پلس سے ہٹ کر بھی ہم آئین پاکستان اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، ہم جمہوری معاشرہ ہیں اور اپنے شہریوں کے حقوق کے …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق سے متعلق اپنے وعدوں پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جی ایس پی پلس سے ہٹ کر بھی ہم آئین پاکستان اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، ہم جمہوری معاشرہ ہیں اور اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے ذریعے ہم جمہوریت کو مضبوط کر سکتے ہیں جو کہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں او ایچ سی ایچ آر اور یو این ڈی پی کے تحت زیر اہتمام انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی طریقہ کار سے متعلق رپورٹنگ کے موضوع پر قومی اور صوبائی سطح پر استعداد کار میں اضافہ کیلئے تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں