اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری پہلا مختلف ریجن کے درمیان منشیات سے پاک راستہ ہو گا، اس مقصد کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان …
وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار آفریدی کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری پہلا مختلف ریجن کے درمیان منشیات سے پاک راستہ ہو گا، اس مقصد کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران، افغانستان اور چین سے مل کر خطہ کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے کام کر رہا ہے، ہم دنیا کو اس لعنت سے پاک کرنے کیلئے تمام علاقائی اور عالمی شراکت داروں سے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی انسداد منشیات کے حوالہ سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ شہریار آفریدی نے بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے علاقائی ڈائریکٹوریٹس قائم کرنے میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔








