وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کا نیشنل انکوبیشن سنٹر اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے نیشنل انکوبیشن سنٹر (این آئی سی) اسلام آباد کا دورہ کیا۔ بدھ کو این آئی سی کے دورے کے دوران انہیں مختلف جاری پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود سٹاف سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے نیشنل انکوبیشن سنٹر (این آئی سی) اسلام آباد کا دورہ کیا۔ بدھ کو این آئی سی کے دورے کے دوران انہیں مختلف جاری پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود سٹاف سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت سمیت تمام شعبوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکوبیشن سنٹر میں جاری سرگرمیاں بہت موثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں کا دائرہ کار مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بڑھانے کیلئے مزید کاوشوں کی ضرورت ہے۔